کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں دکی میں مزدوروں کے قتل و غارت گری کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،دلخراش واقعے میں 21مزدوروں کی قتل و غارت گریکسی المیے سے کم نہیں واقعے کی باریک بینی سے تحقیقات ہونی چاہئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ نہتے ، معصوم انسانوں کے قتل و غارت گری کی مذمت کی اس سے قبل بھی موسیٰ خیل میں مزدوروں کو نشانہ بنایا گیا تھا بیان میں کہا گیا ہے کہ حکمران عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکے ہیں آج جو حالات ہیں یقینا یہ باعث تشویش ہے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے بیان میں واقعے میں قتلہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی گئی بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی فوری طور پر تشکیل دے کر تحقیقات کی جائے ۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…