کراچی ایئرپورٹ دھماکا: دہشتگردوں نے ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے دھماکا کیا، ابتدائی رپورٹ


کراچی (قدرت روزنامہ)سی ٹی ڈی کی جانب سے ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ انسدادِ دہشتگردی عدالت کراچی میں پیش کردی گئی ہے۔ خودکش دھماکے میں کالعدم تنظیم کو ملوث قرار دیا گیا ہے، دہشتگردوں نے ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے دھماکا کیا، دہشتگرد نے اپنی گاڑی کو چینی باشندوں کے قافلے کی گاڑیوں کے قریب لا کر دھماکے سے اڑایا۔
سی ٹی ڈی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق خودکش دھماکا آؤٹر ٹرمینل جناح انٹرنیشنل ٹرمینل کے قریب سی اے اے گارڈ روم کے سامنے ہوا اور پولیس دھماکے کی آواز سن کر موقع پر پہنچی۔
موقع پر دیکھا پولیس، رینجرز و دیگر افراد زخمی حالت میں موجود تھے۔ دھماکے میں 2 چینی باشندوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ خودکش دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کرلی ہے۔ دھماکے میں 15 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوئیں۔ واقعےکا مقدمہ تھانہ ایئرپورٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں قتل، اقدام قتل، حملہ، دھماکا خیزمواد، دہشتگردی اور دیگر دفعات شامل ہیں، دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ اتوار (3 اکتوبر) کی شب کراچی ایئرپورٹ کے قریب بم دھماکے میں 2 چینی انجینئرز سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ 17 زخمی ہوگئے تھے، زور دار دھماکے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، زخمیوں میں خاتون، پولیس اور رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں۔

Recent Posts

کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ؛ 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کرم(قدرت روزنامہ) پارا چنار میں اپرکرم ڈویژن کے علاقے میں قبائل کے درمیان فائرنگ میں…

2 mins ago

کراچی دھماکا؛ دہشتگردوں نے غیرملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے حملہ کیا، ابتدائی رپورٹ

کراچی(قدرت روزنامہ) ائرپورٹ کے قریب دھماکے سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے…

4 mins ago

مہاجر پرندے ہماری زمینوں کی زرخیزی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں،:وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر پیغام

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مہاجر پرندوں (Migrant Birds)کے عالمی دن پر…

4 mins ago

آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور کی فلور ملز نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ 20…

8 mins ago

چیف جسٹس اعلان کریں کہ آئینی ترمیم آنے یا نہ آنے پر وہ ریٹائر ہوجائیں گے، حافظ نعیم

گجرات(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف…

22 mins ago

ہنی ٹریپ کیس کے بعد خلیل الرحمان قمر نے جذباتی بیان جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) ہنی ٹریپ کیس کا شکار معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے…

27 mins ago