پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وہ چیز جس پر مکی آرتھر بھی بول پڑے، آئینہ دکھا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ حد سے زیادہ تشہیر کھلاڑیوں کو حقیقت سے دور کرتی ہے اور وہ خود کو اپنی حقیقی پوزیشن سے بلند سمجھنے لگ جاتے ہیں۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق مکی آرتھر نے انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ناصرف کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کی تعریف کی بلکہ ٹیم کے مورال اور کارکردگی پر منفی اثرات ڈالنے والے عوامل کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں اور وہی درست کھلاڑی ہیں جو میدان میں موجود ہونے چاہئیں لیکن ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کے لیے ضروری ہے کہ انتخاب، ماحول اور انتظامیہ میں تسلسل پیدا کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایک واضح ڈھانچے کی ضرورت ہے تاکہ وہ مکمل فوکس کے ساتھ بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔مکی آرتھر نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا اور بعض مخصوص حلقوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی منفی بیان بازی اور میڈیا ایجنڈا ٹیم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

انہوں نے کھلاڑیوں کی حد سے زیادہ تشہیر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ میڈیا یا کھلاڑیوں کے ایجنٹس کی جانب سے بے جا تشہیر کھلاڑیوں کے ذہن میں ایک غیر حقیقی تصور پیدا کرتی ہے، جس سے وہ اپنی اصل حیثیت کو فراموش کر دیتے ہیں اور اپنے آپ کو زیادہ اہمیت دینے لگتے ہیں۔

اسرائیل کی غزہ میں شدید بمباری، 22 فلسطینی شہید
ان کا کہنا تھا کہ یہ بات سمجھنا ضروری ہے کہ پاکستانی ٹیم کے لیے کھیلنا سب سے بہترین وقت ہونا چاہیے، کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو صحیح سمت میں استعمال کرنے کے لیے ایک منظم اور پروفیشنل ماحول کی ضرورت ہے تاکہ وہ پوری توجہ کے ساتھ کارکردگی دکھا سکیں۔

Recent Posts

کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ؛ 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کرم(قدرت روزنامہ) پارا چنار میں اپرکرم ڈویژن کے علاقے میں قبائل کے درمیان فائرنگ میں…

3 mins ago

کراچی دھماکا؛ دہشتگردوں نے غیرملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے حملہ کیا، ابتدائی رپورٹ

کراچی(قدرت روزنامہ) ائرپورٹ کے قریب دھماکے سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے…

5 mins ago

مہاجر پرندے ہماری زمینوں کی زرخیزی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں،:وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر پیغام

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مہاجر پرندوں (Migrant Birds)کے عالمی دن پر…

5 mins ago

آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور کی فلور ملز نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ 20…

9 mins ago

چیف جسٹس اعلان کریں کہ آئینی ترمیم آنے یا نہ آنے پر وہ ریٹائر ہوجائیں گے، حافظ نعیم

گجرات(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف…

23 mins ago

ہنی ٹریپ کیس کے بعد خلیل الرحمان قمر نے جذباتی بیان جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) ہنی ٹریپ کیس کا شکار معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے…

28 mins ago