پاکستانی اداکارہ رمشا خان کے بارے میں انتہائی دلچسپ معلومات سامنے آ گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) رمشا خان اپنی منفرد اداکاری اور پُرکشش شخصیت کے باعث پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری میں کم ہی عرصے میں نمایاں مقام حاصل کرنے میں کا میاب ہوئی ہیں .

تفصیلات کے مطابق رمشا خان 23جون 1994ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے کراچی میں ہی تعلیم حاصل کی اور ایک نامور نجی یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا .

پڑھائی مکمل کرنے کے بعد رمشا نے اپنے خوابوں کے حصول کے لیے شوبز انڈسٹری کا رُخ کیا .

ایک آزاد خیال اور پڑھے لکھے گھرانے سے تعلق ہونے کے سبب رمشا کو شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے کسی قسم کی مخالفت یا مشکل صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا، جو کہ عام طور پر اکثر اداکاراؤں کو کرنا پڑتا ہے .

رمشاخان نے نہ صرف اداکاری کے میدان میں اپنے جوہر دکھائے ہیں بلکہ اپنے مختصر کیریئر کے دوران وہ بطور ماڈل اور وی جے کے فرائض بھی نبھاچکی ہیں . انہوں نے 2016ء میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور اداکاری کا بیک گراؤنڈ نہ ہونے کے باوجود بھی بہترین اداکاری کے ذریعے اپنی الگ پہچان بنانے میں کامیاب ہوئیں .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Ramsha Khan (@ramshakhanofficial)

یوں اس بات کی نشاندہی بھی ہوتی ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری کا رجحان نہ ہونے کے برابر ہے . ہمارے یہاں فنکاروں کی صلاحیتوں کو اہمیت دی جاتی ہے ناں کہ شوبزخاندان سے تعلق کو .

ان کا شمار پاکستان کی ان شخصیات میں ہوتا ہے، جو نہ صرف اداکاری کے فن سے آشنا ہیں بلکہ انہیں یہ بھی پتا ہوتا ہے کہ انہیں کب، کہاں اور کیسے جانا ہے . اس حوالے سے ایوارڈ تقریبات یا پھر سیلیبرٹیزکی شادیوں میں رمشاکی شرکت قابل غور ہے .

رمشا خان نے جب اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تو ابتدا میں انھیں خاطر خواہ کامیابی نہ ملی، لیکن اس کے باوجود انہوں نے ہمت نہ ہاری، جس کے بعد رمشا کو ایک نہیں کئی ڈرامہ سیریل میں دیکھا گیا . رمشا خان مختصر سے عرصے میں درجنوں ڈراموں میں کام کرچکی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں