پاکستانی اداکارہ رمشا خان کے بارے میں انتہائی دلچسپ معلومات سامنے آ گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) رمشا خان اپنی منفرد اداکاری اور پُرکشش شخصیت کے باعث پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری میں کم ہی عرصے میں نمایاں مقام حاصل کرنے میں کا میاب ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رمشا خان 23جون 1994ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے کراچی میں ہی تعلیم حاصل کی اور ایک نامور نجی یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا۔ پڑھائی مکمل کرنے کے بعد رمشا نے اپنے خوابوں کے حصول کے لیے شوبز انڈسٹری کا رُخ کیا۔

ایک آزاد خیال اور پڑھے لکھے گھرانے سے تعلق ہونے کے سبب رمشا کو شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے کسی قسم کی مخالفت یا مشکل صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا، جو کہ عام طور پر اکثر اداکاراؤں کو کرنا پڑتا ہے۔

رمشاخان نے نہ صرف اداکاری کے میدان میں اپنے جوہر دکھائے ہیں بلکہ اپنے مختصر کیریئر کے دوران وہ بطور ماڈل اور وی جے کے فرائض بھی نبھاچکی ہیں۔ انہوں نے 2016ء میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور اداکاری کا بیک گراؤنڈ نہ ہونے کے باوجود بھی بہترین اداکاری کے ذریعے اپنی الگ پہچان بنانے میں کامیاب ہوئیں۔

یوں اس بات کی نشاندہی بھی ہوتی ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری کا رجحان نہ ہونے کے برابر ہے۔ ہمارے یہاں فنکاروں کی صلاحیتوں کو اہمیت دی جاتی ہے ناں کہ شوبزخاندان سے تعلق کو۔

ان کا شمار پاکستان کی ان شخصیات میں ہوتا ہے، جو نہ صرف اداکاری کے فن سے آشنا ہیں بلکہ انہیں یہ بھی پتا ہوتا ہے کہ انہیں کب، کہاں اور کیسے جانا ہے۔ اس حوالے سے ایوارڈ تقریبات یا پھر سیلیبرٹیزکی شادیوں میں رمشاکی شرکت قابل غور ہے۔

رمشا خان نے جب اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تو ابتدا میں انھیں خاطر خواہ کامیابی نہ ملی، لیکن اس کے باوجود انہوں نے ہمت نہ ہاری، جس کے بعد رمشا کو ایک نہیں کئی ڈرامہ سیریل میں دیکھا گیا۔ رمشا خان مختصر سے عرصے میں درجنوں ڈراموں میں کام کرچکی ہیں ۔

Recent Posts

انگلینڈ سے دردناک شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں کن کھلاڑیوں کو تبدیل کیا جائے گا؟ بڑا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ )انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں ہوم گراؤنڈ پر بدترین شکست کے…

1 min ago

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

لاہور(قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات…

5 mins ago

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں 8 ممالک کی اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر کو اسلام آباد…

29 mins ago

خوشحال، پرسکون زندگی اور مزید بچوں کی خواہش ہے: عالیہ بھٹ

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے دوسرے بچے کی خواہشں کا اظہار کیا…

35 mins ago

خورشید شاہ کی سربراہی میں آئینی ترامیم کیلئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی زیر صدارت 26…

51 mins ago

کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ؛ 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کرم(قدرت روزنامہ) پارا چنار میں اپرکرم ڈویژن کے علاقے میں قبائل کے درمیان فائرنگ میں…

57 mins ago