بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن کے ساتھ ایئرلائن کی ایسی حرکت کہ وہ غصے میں آ گئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن نجی ایئرلائن انڈیگو کے کسی بھی اطلاع کے بغیر 4 گھنٹے تاخیر پر شدید برہم ہوگئیں۔

شروتی ہاسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارتی نجی ایئرلائن انڈیگو پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے پوسٹ کی ہے، جس میں وہ ادارے کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی وجہ سے فلائٹ میں تاخیر تھی تو ایئرلائن کو مسافروں کو اپ ڈیٹ کرنا چاہیے تھا، اور اس کے لیے کوئی بھی طریقہ اختیار کیا جاسکتا تھا۔ میں اور دیگر مسافر چار گھنٹے ایئرپورٹ پر پھنسے رہے۔

انھوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ میں عام طور پر اس طرح شکایت نہیں کرتی، لیکن آج ایئرلائن نے لوگوں میں افراتفری پیدا کردی۔ ہم چار گھنٹے سے بغیر کسی معلومات کے ہوائی اڈے پر پھنسے ہوئے ہیں۔اداکارہ کی پوسٹ سوشل میڈیا پر فوراً وائرل ہوگی جس کے بعد ایئرلائن کمپنی کی کسٹمر سروس کو وضاحت دینی پڑی۔

شروتی ہاسن کی پوسٹ پر ایئرلائن کی طرف سے وضاحتی جواب میں کہا گیا کہ ممبئی میں موسم کی خرابی کی وجہ سے تاخیر ہوئی، جس کی وجہ سے آپریٹنگ ہوائی جہاز کی آمد متاثر ہورہی ہے۔

Recent Posts

ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ریلوے ملازمین نے پانی، بجلی کی فراہمی اور تنخواہوں کی ادائیگی…

1 min ago

انگلینڈ سے دردناک شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں کن کھلاڑیوں کو تبدیل کیا جائے گا؟ بڑا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ )انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں ہوم گراؤنڈ پر بدترین شکست کے…

3 mins ago

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

لاہور(قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات…

9 mins ago

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں 8 ممالک کی اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر کو اسلام آباد…

32 mins ago

خوشحال، پرسکون زندگی اور مزید بچوں کی خواہش ہے: عالیہ بھٹ

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے دوسرے بچے کی خواہشں کا اظہار کیا…

38 mins ago

خورشید شاہ کی سربراہی میں آئینی ترامیم کیلئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی زیر صدارت 26…

54 mins ago