دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کے 2 شہربھی شامل

لاہور (قدرت روزنامہ )دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کے 2 شہر بھی شامل ہیں۔
نجی ٹی وی” جیونیوز” نے ایئر کوالٹی انڈیکس کے حوالے سے بتایا کہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر ہے جبکہ دونوں شہروں کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت پایا گیا ہے۔
آج لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 229 ریکارڈ کیا گیا اور کراچی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 181 ریکارڈ کیا گیا۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں عراق کے دارالحکومت بغداد کا دوسرا نمبر ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 200 ریکارڈ کیا گیا۔
خیال رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس 151 سے 200 کے درمیان ہو تو اسے مضر اور 201 سے 300 انڈیکس کو انتہائی مضر قرار دیا جاتا ہے جبکہ 301 سے اوپر ایئر کوالٹی انڈیکس خظرناک آلودگی تصور کی جاتی ہے۔

Recent Posts

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

لاہور(قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات…

5 mins ago

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں 8 ممالک کی اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر کو اسلام آباد…

29 mins ago

خوشحال، پرسکون زندگی اور مزید بچوں کی خواہش ہے: عالیہ بھٹ

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے دوسرے بچے کی خواہشں کا اظہار کیا…

35 mins ago

خورشید شاہ کی سربراہی میں آئینی ترامیم کیلئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی زیر صدارت 26…

51 mins ago

کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ؛ 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کرم(قدرت روزنامہ) پارا چنار میں اپرکرم ڈویژن کے علاقے میں قبائل کے درمیان فائرنگ میں…

57 mins ago

کراچی دھماکا؛ دہشتگردوں نے غیرملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے حملہ کیا، ابتدائی رپورٹ

کراچی(قدرت روزنامہ) ائرپورٹ کے قریب دھماکے سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے…

59 mins ago