آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور کی فلور ملز نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا . 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا 20 روپے اور 10 کلو آٹے کا تھیلا 10 روپے مہنگا ہوگیا .

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ڈیلرز نے بتایا ہے کہ لاہور کے لیے آٹے کی قیمت میں اضافہ پانچ بڑی فلور ملز نے کیا ہے . فلور ملز کا کہنا ہے کہ قیمت اس لیے بڑھانا پڑی ہے کہ گندم مہنگی مل رہی ہے . بظاہر کسی جواز کے بغیر آٹا مہنگا کرنے پر عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ فلور ملز کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے . اس سے پہلے بھی کسی جواز کے بغیر آٹا اور دوسری بہت سی اشیائے خور و نوش مہنگی کی جاتی رہی ہیں .

صارفین کے حقوق کے علم بردار کہتے ہیں کہ اشیائے خور و نوش اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیا کی قیمتیں اچانک بڑھانے کا رجحان سا پایا جاتا ہے . بیشتر اوقات اس کے لیے کسی جواز کی بھی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی . چند بڑے ادارے ملک کر اجارہ دارانہ کیفیت پیدا کرکے اُس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں . حکومت کو اس حوالے سے بروقت اقدامات کرنے چاہئیں .

. .

متعلقہ خبریں