آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور کی فلور ملز نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا 20 روپے اور 10 کلو آٹے کا تھیلا 10 روپے مہنگا ہوگیا۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ڈیلرز نے بتایا ہے کہ لاہور کے لیے آٹے کی قیمت میں اضافہ پانچ بڑی فلور ملز نے کیا ہے۔ فلور ملز کا کہنا ہے کہ قیمت اس لیے بڑھانا پڑی ہے کہ گندم مہنگی مل رہی ہے۔بظاہر کسی جواز کے بغیر آٹا مہنگا کرنے پر عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ فلور ملز کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے پہلے بھی کسی جواز کے بغیر آٹا اور دوسری بہت سی اشیائے خور و نوش مہنگی کی جاتی رہی ہیں۔

صارفین کے حقوق کے علم بردار کہتے ہیں کہ اشیائے خور و نوش اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیا کی قیمتیں اچانک بڑھانے کا رجحان سا پایا جاتا ہے۔ بیشتر اوقات اس کے لیے کسی جواز کی بھی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی۔ چند بڑے ادارے ملک کر اجارہ دارانہ کیفیت پیدا کرکے اُس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔ حکومت کو اس حوالے سے بروقت اقدامات کرنے چاہئیں۔

Recent Posts

علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج پر گرفتار عمران خان کی…

25 mins ago

آئینی ترامیم کا معاملہ: جے یو آئی نے مجوزہ ڈرافٹ خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جے یو آئی (ف) نے پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں آئینی ترامیم…

26 mins ago

تحریک انصاف کا ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان سازش ہے : فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کاکہنا…

29 mins ago

آئینی ترمیم کسی اصول نہیں سیاسی مفادات پر ہو رہی ہے: فاروق ستار

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما…

33 mins ago

عمران خان کے لیے فکرمند امریکی رکن کانگریس ٹام سوازی اسرائیل کے حامی نکلے

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے لیے فکر مند امریکی…

41 mins ago

پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کیلئے آئی ایم ایف کا ڈو مور کا مطالبہ

اسلام آباد( قدرت روزنامہ ) پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی…

49 mins ago