سعودی عرب میں حکومت نے کورونا ویکسینیشن مکمل کرنے والوں کو بڑی سہولت دے دی

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں عوامی مقامات پر ماسک لگانے کی پابندی ختم اور ویکسینیشن مکمل کرانے والے افراد کو حرمین شریفین میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے کورونا وائرس کی ویکسی نیشن مکمل کرانے والوں کے لئے بڑی سہولیات دینے کا اعلان کیا ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر اب ماسک لگانے کی پابندی ختم کردی گئی ہے ۔ اس سے قبل سعودی عرب میں عوامی مقامات پر ماسک کے بغیر چلنے پھرنے پر پابندی تھی ۔
سعودی میڈیا کے مطابق حکام نے کورونا ویکسینیشن مکمل کروانے والے افراد کو حرمین الشریفین میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔
سعودی حکومت کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین کی مکمل خوراک لگوانے والے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں حاضری دے سکیں گے تاہم نمازیوں اورزائرین کو پورے وقت ماسک پہننا ہوگا۔
کورونا کی مکمل ویکسینیشن کروانے والے افراد ریسٹورنٹس اور سنیما ہالز جاسکیں گے اور انہیں پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کی بھی اجازت ہوگی ،حکومت سماجی فاصلے سے متعلق پابندیاں بھی جلد ختم کردے گی۔یاد رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آنے پر 17 اکتوبر سے ایس او پیز میں نرمی کا آغاز کیا گیا تھا ۔

Recent Posts

ماضی میں کونسی اہم شخصیات فضائی حادثے میں جاں بحق ہوئی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)19مئی کو حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر…

4 mins ago

پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) پاکستان اور ترکیہ نے دو طرفہ تجارت کو 5 ارب…

12 mins ago

جناح ہاوس حملہ کیس: پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت قبل ازوقت ہونے پر خارج

لاہور (قدرت روزنامہ ) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں رہنما…

15 mins ago

مالی معاملات پر اختلاف، تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے پر کام بند

تربیلا غازی(قدرت روزنامہ) تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے پر کام کرنے والی مشاورتی فرم…

26 mins ago

پاکستانی ٹیم میں سب اچھی چیز کیا ہے ؟ بھارتی کپتان روہت شرما نے بڑا بیان جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ وہ…

31 mins ago

صحافیوں کا واک آوٹ ختم کرنے پر شکریہ ادا کرتاہوں ،وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی

پریس کلب کی تالہ بندی کے حوالے حقائق جانے کےلئے کمیٹی بنادی گئی ہے ،وزیراعلی…

46 mins ago