مہاجر پرندے ہماری زمینوں کی زرخیزی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں،:وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر پیغام

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مہاجر پرندوں (Migrant Birds)کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مہاجر پرندے قدرت کا انمول تحفہ ہیں۔ دور دیسوں سے آنے والے مہاجر پرندے فطرت کی خوبصورتی بڑھاتے ہیں۔ مہاجر پرندے ماحولیات کے توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازنے کہا کہ مہاجر پرندے ہماری زمینوں کی زرخیزی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ مہاجر پرندوں کی حفاظت کے لئے قدرتی ماحول کا تحفظ ضروری ہے۔ قدرتی اور قیمتی اثاثہ کی حفاظت کے لئے پنجاب میں وائلڈ لائف فورس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت مہاجر پرندوں کے محفوظ مسکن اور جنگلات کی بقاء کے لیے ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ جنگلی حیات کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ماحول دوست اقدامات کررہے ہیں۔ ذمہ دار شہری بن کر ہمیں مہاجر پرندوں اور دیگر جنگلی حیات کی بقاء کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ پرندے فطرت کا حسین ورثہ ہیں، حفاظت ہم سب کا فرض ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلیے ریاست کی پوری طاقت استعمال ہوگی، وزیردفاع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کی 15 اکتوبر کو…

2 mins ago

علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج پر گرفتار عمران خان کی…

27 mins ago

آئینی ترامیم کا معاملہ: جے یو آئی نے مجوزہ ڈرافٹ خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جے یو آئی (ف) نے پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں آئینی ترامیم…

28 mins ago

تحریک انصاف کا ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان سازش ہے : فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کاکہنا…

31 mins ago

آئینی ترمیم کسی اصول نہیں سیاسی مفادات پر ہو رہی ہے: فاروق ستار

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما…

35 mins ago

عمران خان کے لیے فکرمند امریکی رکن کانگریس ٹام سوازی اسرائیل کے حامی نکلے

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے لیے فکر مند امریکی…

42 mins ago