خورشید شاہ کی سربراہی میں آئینی ترامیم کیلئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی زیر صدارت 26 ویں آئینی ترامیم کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی طرف سے بیرسٹر گوہر، علی ظفر، عمر ایوب شریک ہیں جبکہ اسد قیصر ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔
اس کے علاوہ اجلاس میں فاروق ستار، امین الحق، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، شیری رحمان، اعجاز الحق، اعظم نذیر تارڑ اور عرفان صدیقی سمیت دیگر سیاسی شخصیات شریک ہیں۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹوزرداری آج کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ ہر پارٹی کا حق ہے وہ کس سے بات کرنا چاہتے ہیں، جے یو آئی نے ہمیں تو آئینی ترمیمی مسودہ پر تحفظات کا ابھی تک نہیں کہا، جب وہ کہیں گے تو دیکھیں گے۔
وزیرقانون اعظم نذیر کا کہنا تھا کہ گفت و شنید سے معاملات حل ہوتے ہیں، آئین کے فریم ورک میں مذاکرات ایک ماہ سے چل رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اجلاس میں پیپلز پارٹی نے اپنا مسودہ پیش کیا جس میں وفاق اور صوبوں میں آئینی عدالتوں کے قیام اور ججز کے تقرر کے لئے آئینی کمیشن بنانے کی تجویزدی گئی جبکہ وزیر قانون نے بھی بار کونسلوں کی تجاویز کمیٹی میں پیش کی تھیں۔

Recent Posts

علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج پر گرفتار عمران خان کی…

24 mins ago

آئینی ترامیم کا معاملہ: جے یو آئی نے مجوزہ ڈرافٹ خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جے یو آئی (ف) نے پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں آئینی ترامیم…

25 mins ago

تحریک انصاف کا ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان سازش ہے : فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کاکہنا…

28 mins ago

آئینی ترمیم کسی اصول نہیں سیاسی مفادات پر ہو رہی ہے: فاروق ستار

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما…

32 mins ago

عمران خان کے لیے فکرمند امریکی رکن کانگریس ٹام سوازی اسرائیل کے حامی نکلے

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے لیے فکر مند امریکی…

39 mins ago

پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کیلئے آئی ایم ایف کا ڈو مور کا مطالبہ

اسلام آباد( قدرت روزنامہ ) پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی…

48 mins ago