کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ؛ 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی


کرم(قدرت روزنامہ) پارا چنار میں اپرکرم ڈویژن کے علاقے میں قبائل کے درمیان فائرنگ میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کنج علیزئی کے پہاڑی علاقے میں پیش آیا، جہاں شنگک سے تعلق رکھنے والے شکاریوں پر مقبل قبائل نے فائرنگ کردی، جس میں 11 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 5 دیگر زخمی ہو گئے۔
فائرنگ کا واقعہ پہاڑوں اور قریبی روڈ پر پیش آیا، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
واقعے کے بعد علاقہ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد و بیانات اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
فائرنگ میں زخمی ہونے والے افرد کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو پارا چنار اسپتال پہنچا دیا گیا اور پولیس نے علاقے کو گھیر کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلیے ریاست کی پوری طاقت استعمال ہوگی، وزیردفاع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کی 15 اکتوبر کو…

2 mins ago

علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج پر گرفتار عمران خان کی…

27 mins ago

آئینی ترامیم کا معاملہ: جے یو آئی نے مجوزہ ڈرافٹ خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جے یو آئی (ف) نے پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں آئینی ترامیم…

28 mins ago

تحریک انصاف کا ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان سازش ہے : فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کاکہنا…

31 mins ago

آئینی ترمیم کسی اصول نہیں سیاسی مفادات پر ہو رہی ہے: فاروق ستار

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما…

35 mins ago

عمران خان کے لیے فکرمند امریکی رکن کانگریس ٹام سوازی اسرائیل کے حامی نکلے

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے لیے فکر مند امریکی…

42 mins ago