خوشحال، پرسکون زندگی اور مزید بچوں کی خواہش ہے: عالیہ بھٹ

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے دوسرے بچے کی خواہشں کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کی جس دوران اداکارہ سے ان کے مستقبل کے منصوبوں سے متعلق سوال کیا گیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ امید ہے میں آگے بہت ساری فلمیں کروں گی لیکن صرف ایک اداکار کے طور پر نہیں بلکہ ایک پروڈیوسر کے طور پر بھی کروں گی۔
عالیہ نے مستقبل میں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کی جانے والی پلاننگ سے متعلق بھی بات کی۔
اداکارہ نے کہا کہ مستقبل میں اور بچے چاہتی ہوں اور بہت سفر کرنے کے ساتھ ساتھ خوشحال اور پرسکون زندگی چاہتی ہوں۔
عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیٹی راہا کو اپنی پہلی فلم ‘سٹوڈنٹ آف دی ایئر’ دکھانا پسند کروں گی، اس فلم میں میں اپنی اداکاری پر فخر نہیں کرتی لیکن اس فلم میں گانوں کی بھرمار ہے اور میرا خیال ہے کہ میری بیٹی اس فلم کو دیکھ کر انجوائے کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک رنبیر کا تعلق ہے میرے خیال میں ان کی فلم ‘برفی’ ایک اچھی فلم ہے جسے بچے دیکھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ‘جگرا’ ریلیز ہوچکی ہے جو اداکارہ نے پروڈیوسر کرن جوہر کے ساتھ مل کر بنائی ہے، اس فلم میں اداکارہ نے ایک بڑی بہن کا کردار ادا کیا ہے۔

Recent Posts

وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی…

3 mins ago

ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کے خلاف…

11 mins ago

پیکا ایکٹ خصوصی عدالت؛ توہینِ مذہب کے مجرم کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیکا ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے توہین مذہب کے مجرم…

18 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں آج پھر بڑھ گئیں۔ بین الاقوامی…

29 mins ago

کراچی میں دہشتگردی اور پی ٹی آئی کی سیاسی دہشتگردی ایک جیسی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ…

55 mins ago

وزیراعلیٰ کوعہدے سے ہٹانے کیلیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، پشاور ہائی کورٹ

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی نا اہلی کی…

57 mins ago