انگلینڈ سے دردناک شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں کن کھلاڑیوں کو تبدیل کیا جائے گا؟ بڑا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ )انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں ہوم گراؤنڈ پر بدترین شکست کے بعد دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں اہم تبدیلیوں پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے دعویٰ کیاہے کہ اوپننگ مسائل کی وجہ سے امام الحق کو پلئینگ الیون واپس لائے جانے کا امکان ہے جبکہ انکے علاوہ کامران غلام، میر حمزہ، نعمان علی اور نوجوان اوپنر محمد حریرہ کو بھی لائن اَپ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

عبداللہ شفیق اور صائم ایوب کی اوپپنگ جوڑی کے مسلسل ناکام ہونے پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ آسٹریلیا کیخلاف دسمبر 2023 میں آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے امام الحق کو دوبارہ پلئینگ الیون کا حصہ بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔

گزشتہ سال بابراعظم کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد سے شان مسعود نے دورہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم کی کمان سنبھالی تھی تاہم وہ ابتک قومی ٹیم کو ایک بھی ٹیسٹ میچ نہیں جتواسکے ہیں۔

دوسری جانب خبریں گردش کررہی ہیں کہ انگلینڈ کے خلاف جاری تین میچوں کی سیریز کے بعد شان مسعود کو کپتانی کے عہدے سے ہٹادیا جائے گا جبکہ انکی محمد رضوان، سعود شکیل اور آغا سلمان کے نام قیادت کیلئے زیر غور ہیں۔

Recent Posts

وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی…

6 mins ago

ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کے خلاف…

14 mins ago

پیکا ایکٹ خصوصی عدالت؛ توہینِ مذہب کے مجرم کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیکا ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے توہین مذہب کے مجرم…

21 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں آج پھر بڑھ گئیں۔ بین الاقوامی…

32 mins ago

کراچی میں دہشتگردی اور پی ٹی آئی کی سیاسی دہشتگردی ایک جیسی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ…

58 mins ago

وزیراعلیٰ کوعہدے سے ہٹانے کیلیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، پشاور ہائی کورٹ

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی نا اہلی کی…

60 mins ago