اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری


لاہور(قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں خاتون سمیت 5 ملزمان کوگرفتار کیا گیا۔ اسلام آباد کی ایک بڑی یونیورسٹی کے قریب خاتون منشیات فروش سے ایک کلو ہیروئن اور 200 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملتان میں یونیورسٹٰ کے قریب سے گرفتار کیے گئے ملزم سے 495 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فراہم کرنے کا اعتراف کیا۔
دیگر کارروائیوں میں کوہاٹ میں الفیصل بس اسٹینڈ پر ملزم کے قبضے سے 550 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ ٹونمی موڑ ڈیرہ غازی خان کے قریب 2 ملزمان سے ایک کلو 200 گرام آئس برآمد ہوئی۔ گرفتارملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Recent Posts

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

10 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

29 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

39 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

46 mins ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

55 mins ago

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

1 hour ago