ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ریلوے ملازمین نے پانی، بجلی کی فراہمی اور تنخواہوں کی ادائیگی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے احتجاجی تحریک شروع کر دی ہے۔ مظاہرین نے مطالبات پورے نہ ہونے پر پہیہ جام ہڑتال کی تنبیہ بھی دیدی۔
کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن میں ریلوے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے ریل مزدور محاذ پاکستان نے احتجاجی تحریک شروع کردی۔ان کے مطالبات میں پانی اور بجلی کی فراہمی، تنخواہوں کی بروقت ادائیگی، اور افرادی کمی کو پورا کرنا شامل ہے۔
مظاہرین نے مطالبات نہ منظور ہونے کی صورت پہیہ جام ہڑتال کی تنبیہہ دیدی ہے، دوران احتجاج مظاہرین نے ڈی ایس کراچی ناصر خلیلی کی برطرفی کا مطالبہ بھی کردیا۔ احتجاج میں ورک شاپ، لوکو شیڈ، اور دیگر شعبوں کے ملازمین شامل ہیں۔
مظاہرین نے کہا کہ یونین رہنماؤں منظور رضی، جنید اعوان، اور نسیم راؤ سمیت پانچ رہنماوں پر ریلوے تنصیبات میں داخلے پر لگائی گئی پابندی ختم کی جائے۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائیاں روکی جائیں، ان کی تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات بروقت ادا کیے جائیں۔ ریلوے حکام نے ملازمین کی تعداد 95 ہزار سے کم کر کے 49 ہزار کر دی ہے، جس کی وجہ سے مزدور طبقے پر اضافی بوجھ پڑ گیا ہے۔

Recent Posts

وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی…

1 min ago

ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کے خلاف…

9 mins ago

پیکا ایکٹ خصوصی عدالت؛ توہینِ مذہب کے مجرم کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیکا ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے توہین مذہب کے مجرم…

16 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں آج پھر بڑھ گئیں۔ بین الاقوامی…

27 mins ago

کراچی میں دہشتگردی اور پی ٹی آئی کی سیاسی دہشتگردی ایک جیسی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ…

52 mins ago

وزیراعلیٰ کوعہدے سے ہٹانے کیلیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، پشاور ہائی کورٹ

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی نا اہلی کی…

54 mins ago