پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کیلئے آئی ایم ایف کا ڈو مور کا مطالبہ

اسلام آباد( قدرت روزنامہ ) پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا۔
آئی ایم ایف نے پاکستان میں سرکاری بدانتظامی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے مقدمات میں سیاسی مقاصد کیلئے ہراسگی کو ختم کیا جائے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نیب کو زیادہ آزاد اور خود مختار بنانے کے اقدامات کئے جائیں۔
عالمی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیب کو احتساب کے لئے مزید موثر بنایا جائے، پاکستان میں کرپشن ختم کرنے کیلئے تحقیقاتی نظام بہتر بنایا جائے، جون 2025 تک کرپشن کے خاتمے کے لئے ایکشن پلان تیار کیا جائے۔آئی ایم ایف نے رپورٹ میں مطالبہ کیا ہے کہ انسداد کرپشن کے لئے اقوام متحدہ کے کنونشن کی روشنی میں جائزہ رپورٹ تیارکی جائے، کرپشن کے خلاف مقدمات میں سرکاری اداروں کی کمزور قانونی صلاحیت کو بہتر بنایا جائے۔
عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری افسران کے اثاثوں کی معلومات رسائی آسان بنائی جائے، سرکاری افسران کے غیر قانونی طریقے سے بڑھتے اثاثوں کو روکا جائے، سرکاری افسران کے اثاثوں اور آمدن کے گوشواروں کو پبلک کیا جائے۔
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ فروری تک سرکاری افسران اور اراکین پارلیمنٹ کے اثاثے پبلک کرنے کیلئے قانون سازی کی جائے، تمام سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کیلئے ایف بی آر کو ڈیجیٹلائز کیا جائے۔عالمی مالیاتی فنڈ نے رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ نیب کو کرپشن کی تحقیقات کے لئے درست ڈیٹا فراہم نہیں کیا جاتا، پاکستان میں سرکاری اداروں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

Recent Posts

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی…

14 mins ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

کراچی(قدرت روزنامہ)مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف وکلا نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ سندھ…

21 mins ago

آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مقرر کریں، حکومتی مسودہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئینی ترمیم سے متعلق حکومتی مسودہ سامنے آگیا، حکومتی مسودے میں وفاقی…

51 mins ago

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغانستان کو مدعو نہیں کیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت اجلاس میں شامل نہیں ہوگا، ایس سی…

52 mins ago

وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی…

1 hour ago

ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کے خلاف…

1 hour ago