تحریک انصاف کا ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان سازش ہے : فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان سازش ہے، پی ٹی آئی کا ہمیشہ ملک کے خلاف ایجنڈا رہا ہے، یہ ملک دشمنوں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ اس ملک میں جو کچھ ہورہا ہے سب کے سامنے ہے، پاکستان میں بہت عرصے بعد ایک اہم ترین انٹرنیشنل کانفرنس ہورہی ہے ، ہم پاکستان کا ایک سافٹ امیج دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں اور پی ٹی آئی نے کانفرنس والے دن احتجاج کی کال دی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا ڈی چوک میں احتجاج کرنے سے بانی پی ٹی آئی رہا ہوجائیں گے؟ کیا ڈی چوک میں احتجاج کرنے سے نمبر پورے ہونے پر آئینی ترمیم نہیں ہوگی؟ پی ٹی آئی کا ہمیشہ ملک کے خلاف ایجنڈا رہا ہے، یہ ملک دشمنوںکے ساتھ کام کررہے ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ اس وقت تمام پولیٹیکل پارٹیاں ایس سی او کانفرنس پر اکٹھی ہیں، ہم ون پوائنٹ ایجنڈے پر کاربند ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، کے پی کا امن خراب ہوچکا ہے، ان کا ایجنڈا تھا کہ ہم انڈیا کے وزیر کو لاکر دھرنے سے خطاب کروائیں گے، پہلے پاکستان ہے پھر بعد میں کسی کی سیاست ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں، ہم سے زیادہ ورکرز کی قربانی کسی دوسری پارٹی نے نہیں دی، سیاست دانوں کا سب سے بہترین فورم پارلیمنٹ ہے، یہ لوگ دوسروں کے بچوں کومروانے کے چکر میں ہیں، خود بھی سڑکوں پر نکلیں اور احتجاج کریں، یہ وہ لوگ ہیں جو پاکستان کو ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے، سیاست دانوں کا سب سے بہترین فورم پارلیمنٹ ہے ، احتجاج آپکا حق ہے لیکن یہ موقع ٹھیک نہیں ہے۔
فیصل کریم کنڈی کاکہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ایک سیاسی شخصیت ہیں اور انہوں نے جمہوریت کیلئے جدوجہد کی ، مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی سے گن گن کر بدلے لے رہے ہیں۔

Recent Posts

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی…

13 mins ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

کراچی(قدرت روزنامہ)مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف وکلا نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ سندھ…

20 mins ago

آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مقرر کریں، حکومتی مسودہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئینی ترمیم سے متعلق حکومتی مسودہ سامنے آگیا، حکومتی مسودے میں وفاقی…

49 mins ago

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغانستان کو مدعو نہیں کیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت اجلاس میں شامل نہیں ہوگا، ایس سی…

51 mins ago

وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی…

60 mins ago

ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کے خلاف…

1 hour ago