آئینی ترامیم کا معاملہ: جے یو آئی نے مجوزہ ڈرافٹ خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جے یو آئی (ف) نے پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں آئینی ترامیم کا مجوزہ ڈرافٹ پیش کردیا۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی زیر صدارت 26 ویں آئینی ترامیم کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔
خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جے یو آئی نے مجوزہ ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کیا، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے مشترکہ ڈرافٹ پر اجلاس زرداری ہاوس میں ہو گا۔
شیری رحمان اور نوید قمر ،سینٹر کامران مرتضیٰ کے ساتھ زرداری ہاوس روانہ ہوگئے ہیں۔
کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ہمارے ڈرافٹ میں صرف آئینی عدالت اور کمیشن کا فرق ہے، پیپلز پارٹی کے باقی ڈرافٹ پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، امید ہے جلد دونوں جماعتیں مشترکہ ڈرافٹ پر اتفاق کر لیں گے۔
اس سے قبل پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے ارکان نے پی ٹی آئی کے 15 تاریخ کے احتجاج کے اعلان پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ کیسے ہوسکتا ہے ایک طرف ترمیم کے لئے اتفاق رائے پیداکریں اور دوسری طرف انتشاری سیاست۔
اس پر عمر ایوب نے کہا کہ احتجاج کرناہمارا آئینی حق ہے، حکومت نے فسطائیت کی انتہاکردی ہے اور ہمارے کارکنوں کا جینا دوبھر کررکھا ہے، پی ٹی آئی کسی منفی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اجلاس میں پیپلز پارٹی نے اپنا مسودہ پیش کیا تھا۔

Recent Posts

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی…

16 mins ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

کراچی(قدرت روزنامہ)مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف وکلا نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ سندھ…

23 mins ago

آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مقرر کریں، حکومتی مسودہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئینی ترمیم سے متعلق حکومتی مسودہ سامنے آگیا، حکومتی مسودے میں وفاقی…

52 mins ago

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغانستان کو مدعو نہیں کیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت اجلاس میں شامل نہیں ہوگا، ایس سی…

54 mins ago

وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی…

1 hour ago

ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کے خلاف…

1 hour ago