پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی نا اہلی کی درخواست دوبارہ اعتراضات لگا کر واپس کردی
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست پرپشاور ہائی کورٹ نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا آئینی طریقہ کار موجود ہے۔ وزیراعلیٰ کو ہٹانے کے لیے ہائی کورٹ متعلقہ فورم نہیں ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے احتجاج کے دوران سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کرکے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔ حلف کی خلاف ورزی پر وزیراعلی کو کام سے روکا اور نااہل قرار دیا جائے۔
رجسٹرار آفس نے پہلے بھی اعتراض لگا کر درخواست واپس کی تھی۔ درخواست گزار کی جانب سے درخواست دوبارہ دائر کی گئی تھی جس پر رجسٹرار آفس نے دوبارہ اعتراض لگا کر واپس کردیا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…
انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…
سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…
لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…
برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…