وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا۔
بلاول بھٹو زرداری نے حوالہ جات کے ساتھ ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، انہوں نے سب سے پہلے وفاقی آئینی عدالت کی تجویز پیش کی۔
بلاول نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پہلی مرتبہ وفاقی آئینی عدالت کی تفصیل 27 اکتوبر 1931 کو لندن میں منعقدہ گول میز کانفرنس میں پیش کی، ان کی یہ تجویز تقریباً پی پی پی کی پیش کردہ تجویز سے مماثلت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے شہریوں کے بنیادی حقوق کے نفاذ کے لئے وفاقی آئینی عدالت، ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیل کیلئے سپریم کورٹ اور ایک فوجداری اپیل کی عدالت کی تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی سوال جو وفاقی آئین سے متعلق ہو یا آئین سے پیدا ہو، اسے وفاقی عدالت میں جانا چاہئے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے ایک ہی عدالت کو “وفاقی قوانین” پر وسیع دائرہ اختیار دینے کی بھی مخالفت کی اور یہ کہا کہ “میں یہ مؤقف رکھتا ہوں کہ کسی بھی شہری کو، اگر اس کے حق پر حملہ کیا جائے یا اسے چیلنج کیا جائے، تو اسے براہ راست وفاقی عدالت میں جانے کا حق حاصل ہونا چاہئے، اس طرح کی حد بندی کے ساتھ، وفاقی عدالت اتنی زیادہ مصروف نہیں ہوگی، اور اس لئے مقدمات کو جلد نمٹایا جا سکے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ قائداعظم کی جانب سے عدالتوں پر غیر ضروری بوجھ کو کم کرنے کا حل تھا جو ان کو دیے گئے وسیع دائرہ اختیار کی وجہ سے تھا، قائداعظم کی تجاویز بعد میں جرمنی کے 1949 کے بنیادی قانون سے بھی مماثلت رکھتی تھیں جس نے وفاقی آئینی عدالت قائم کی۔

Recent Posts

ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا کی ایلوش یادیو سے بڑھتی قربتیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کی قربتیں ان دنوں…

42 mins ago

آئی ایم ایف کا پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے…

1 hour ago

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی…

1 hour ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

کراچی(قدرت روزنامہ)مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف وکلا نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ سندھ…

2 hours ago

آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مقرر کریں، حکومتی مسودہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئینی ترمیم سے متعلق حکومتی مسودہ سامنے آگیا، حکومتی مسودے میں وفاقی…

2 hours ago

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغانستان کو مدعو نہیں کیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت اجلاس میں شامل نہیں ہوگا، ایس سی…

2 hours ago