(قدرت روزنامہ)چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ نادرا کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے شادی کے بعد عورت کی مرضی ہے شوہر کا نام لکھوائے یا والدکا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نادرا نے کہا کہ 100 دنوں میں جینڈر گیپ 14 سے 10 فیصد پر آگیا ہے عورتوں کی رجسٹریشن کیلئےخواتین پر مبنی اسپیشل ڈیپارٹمنٹ بنا دیاگیا ہے تمام خواتین کو کارڈ بنوانا چاہیے۔
چیئرمین نادرا نے کہا کہ جیکب آباد میں 5000 خواتین کی نادرا رجسٹریشن کر لی گئی جس پر سوشل ورکر خاتون کو خراج تحسین پیش کرتاہوں ہم ترجیح بنیاد پر اقلیتی برادری کی رجسٹریشن کر رہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ نادرا میں کسی صورت کرپشن برداشت نہیں کریں گے، 262چارج شیٹ ہوچکےہیں اور 107 ملازمین کو نکالا گیا ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ بچوں کوبھی نادرامیں رجسٹرڈکرائیں، 20سال عمر کے بعد کرائیں گے تو مختلف پہلوؤں سے تحقیق ہوتی ہے، سینٹرز پر معذور افراد کےلیےخصوصی انتظامات کریں گے پہلا شناختی کار ڈفری دیا جاتا ہے کوئی فیس وصول کرے تو شکایت کریں۔
لاہور(قدرت روزنامہ )سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ کپتان اچھا مل جائے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی…
خانیوال(قدرت روزنامہ) تحصیل کبیروالا میں مدرسے سے پڑھ کرواپس گھر جانیوالی 12 سالہ بچی کو…
لاہور ( قدرت روزنامہ)پنجاب کے میدانی علاقے شدید اور غیر معمولی دھند کی لپیٹ میں…
صوابی (قدرت روزنامہ )خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جو گھر…
لاہور (قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ…