پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی صنعتی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان اور سعودی عرب نے بائی لیٹرل ڈیفنس انڈسٹریل فورم میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور نئے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے بائی لیٹرل ڈیفنس انڈسٹریل فورم کا ساتواں اجلاس 10 اکتوبر کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوا جہاں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے وفد کی قیادت چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے کی جبکہ سعودی عرب کی طرف سے اجلاس کی قیادت معاون وزیر دفاع انجینئر طلال بن عبداللہ العتیبی نے کی۔

بیان میں کہا گیا کہ اجلاس کے دوران چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے سعودی رائل ڈیفنس فورسز کی استعداد کار بڑھانے کے لیے پاکستان کے مستقل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس کے حوالے سے کہا گیا کہ سعودی عرب کے نمائندے نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی قیمتی خدمات کو تسلیم کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورم میں عالمی اور علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور ان کے دفاعی افواج پر اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جدید ٹیکنالوجی میں تیز رفتار پیش رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ اطلاعات کے مطابق اس ضمن میں جاری تعاون کا جائزہ لیا گیا اور نئے شعبوں میں تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Recent Posts

بجلی کی تقسیم کار کمپنی نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)فیسکو نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی ہے۔…

4 mins ago

قومی ٹیم کی عبرتناک شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم اجلاس طلب کرلیا

لاہور(قدرت روزنامہ )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں افسوسناک شکست کے…

14 mins ago

15اکتوبر کا احتجاج ابھی طے نہیں ہوا، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے موقع پر تحریک انصاف…

39 mins ago

سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے قومی ٹیم ناکامیوں کی وجہ بتا دی

لندن(قدرت روزنامہ)انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ سسٹم میں خامیوں…

42 mins ago

آئینی ترمیم کے حوالے سے جے یو آئی کا ڈرافٹ تباہ کن ہے،فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ…

45 mins ago

کراچی میں 5 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

کراچی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ سندھ نےکراچی میں 13 تا 17 اکتوبر دفعہ 144 نافذکردی۔…

1 hour ago