ایم کیو ایم نے ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کیلئے اختیارات مانگ لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) وفد نے اپنے مطالبات رکھ دیے۔
روزنامہ جنگ کا ذرائع کے مطابق بتانا ہے کہ ملاقات میں ایم کیو ایم کے فاروق ستار، امین الحق اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری، حکومت کی طرف نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثناء اللّٰہ، احسن اقبال اور وفاقی وزیر قانون موجود تھے۔ملاقات میں حکومت کی مجوزہ آئینی ترمیم پر بات چیت ہوئی، اس بارے میں مزید بات چیت پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دوران گفتگو ایم کیو ایم وفد نے آئینی ترمیم کی حمایت کےلیے ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کےلیے اختیارات مانگ لیے۔

ایم کیو ایم وفد نے مطالبہ رکھا کہ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے سے متعلق ہمارے مسودے کو ترمیم کا حصہ بنایا جائے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے آرٹیکل 140 اے کی ترمیم سے متعلق جمع شدہ مسودہ وزیراعظم کو پیش کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار، سپیکر ایاز صادق، احسن اقبال، رانا ثناء اور سعد رفیق کو مشاورت کےلیے ذمے داری سونپ دی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی وفد کل ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کےلیے کراچی پہنچے گا اور اس معاملے پر ن لیگ کا وفد نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد آئے گا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور حکومتی وفد کی ملاقات میں بلدیاتی اداروں سے متعلق مسودے پر گفتگو کی جائے گی، ن لیگی وفد کل حکومتی اتحاد جماعت کی قیادت کو اعتماد میں لے گا۔

Recent Posts

دھونی کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے آئی پی…

24 mins ago

ن لیگی ایم پی اے کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) کچہری میں ہونیوالے جھگڑے میں ملوث پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر…

27 mins ago

سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان واہلہ نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان…

56 mins ago

بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کرکے عوام سے تجاویز بھی مانگ لیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26ویں آئینی ترمیم کا…

60 mins ago

کراچی: ڈیفنس خیابان سحر میں آئل ریفائنری کی پائپ لائن لیک ہوگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ڈیفنس خیابان سحر میں کورنگی سے کیماڑی آئل فیلڈ جانے والی آئل ریفائنری…

1 hour ago

بجلی کی تقسیم کار کمپنی نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)فیسکو نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی ہے۔…

1 hour ago