ملیکہ شیراوت نے بالی ووڈ انڈسٹری میں کامیابی کاطریقہ بتادیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)دو سال بعد ”وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو“ سے بالی ووڈ میں واپسی کرنے والی اداکارہ ملیکہ شیراوت نے انڈسٹری کا گھناؤنا سچ بے نقاب کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ چمچہ گیری کرنی نہیں جانتے تو آپ کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔ چمچہ گیری انڈسٹری میں کامیابی کی کلید ہے۔ تاہم اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسا کبھی نہیں کیا۔

”دی رنویر شو“ پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران ملیکہ شیروات نے کہا کہ بالی ووڈ میں آپ کو بہت ڈپلومیٹک (سیاسی) ہونا پڑتا ہے، لوگ بہت جلد ناراض ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ ڈپلومیٹک نہیں ہیں تو پروجیکٹ آپ کے ہاتھ سے نکل جاتے ہیں اور لوگ آپ کو برا بھلا کہتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ یہاں چمچہ گیری ہی سب کچھ ہے۔ روایتی بالی ووڈ بہت فارمولک ہے۔ میں ہریانہ سے ہوں اور یہ سب میرے بس کی بات نہیں ہے۔ میں ان سب باتوں کے لئے تیار نہیں ہوں۔

ملیکہ شیراوت اس سے قبل بھی کئی بار اپنی آن سکرین بولڈ امیج کی وجہ سے بالی ووڈ میں درپیش چیلنجز کے بارے میں بات کرچکی ہیں۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ کئی بڑے اداکار یہ سمجھتے تھے کہ ان کی آن سکرین بولڈنس کا مطلب ہے کہ وہ آف سکرین بھی ان سے ملنے کیلئے تیار ہوں گی۔

اداکارہ کے مطابق وہ رات کو ملیکہ شیراوت کو فون کرتے تھے، یہ سوچ کر کہ اداکارہ حقیقی زندگی میں بھی ویسی ہی ہیں جو سکرین پر نظر آتی ہیں۔ تاہم ملیکہ نے واضح کیا کہ وہ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گی۔

ملیکہ شیراوت نے عمران ہاشمی کے ساتھ کی گئی فلم ”مرڈر“ سے مقبولیت حاصل کی تھی۔ یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ ملیکہ شیراوت نے ”ہس“، ”ٹائم رائڈرز“ اور ”ڈرٹی پولیٹکس“ جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔انہیں آخری بار 2022 میں فلم ”RK/RK“ میں دیکھا گیا تھا، اس سے پہلے انہوں نے پانچ سال کا بریک لیا تھا۔

Recent Posts

دھونی کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے آئی پی…

23 mins ago

ن لیگی ایم پی اے کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) کچہری میں ہونیوالے جھگڑے میں ملوث پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر…

26 mins ago

سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان واہلہ نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان…

55 mins ago

بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کرکے عوام سے تجاویز بھی مانگ لیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26ویں آئینی ترمیم کا…

59 mins ago

کراچی: ڈیفنس خیابان سحر میں آئل ریفائنری کی پائپ لائن لیک ہوگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ڈیفنس خیابان سحر میں کورنگی سے کیماڑی آئل فیلڈ جانے والی آئل ریفائنری…

1 hour ago

بجلی کی تقسیم کار کمپنی نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)فیسکو نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی ہے۔…

1 hour ago