آئینی ترمیم کے حوالے سے جے یو آئی کا ڈرافٹ تباہ کن ہے،فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ 25 اکتوبر کے بعد بھی ملکی صورت حال بہتر ہوتی نظر نہیں آرہی، پتا نہیں کس نے اسٹبلشمنٹ کو مشورہ دیا کہ آئینی ترمیم لے آئیں تو بڑا کنٹرول ہوجائے گا۔ دو سال میں عمران خان کا متبادل تیار کرلیتے اور پارٹی ختم ہوجاتی، جوڈیشری کو آپ فتح کریں گے تو وکیل اور ججز کے ساتھ آپ کی محاذ آرائی شروع ہوجائے گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا مسودہ ہے، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ ختم کردیا جائے گا، سات ججز لگائے جائیں گے جنہیں وزیراعظم مقرر کریں گے۔ بنیادی طور پر جو اسلام آباد اور لاہور پولیس کا حال ہے آپ عدلیہ کا بھی وہی حال کرنا چاہتے ہیں۔ کون عزت دار آدمی اس طرح کام کرے گا، پیچھے سب نوکری پیشہ رہ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے جو ڈرافٹ دیا وہ بالکل تباہ کن ہے، وہ کہہ رہے ہیں کہ اسلامی نظریاتی کونسل ہر قانون کا جائزہ لے کر اس کی اجازت دے تو پھر پارلیمنٹ اسے منظور کرے، ’تو بس پارلیمنٹ ختم کردیں پھر، پھر سارا ویسے ہی آپ مولویوں کو دے دیں، طالبان کا نظام بنا دیں، پر الیکشن کی کیا ضرورت ہے‘۔

فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنے تمام اراکین قومی اسمبلی خیبرپختونخوا میں شفٹ کرلینے چاہئیں ورنہ انہیں اغوا کرلیا جائے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کے نمبرز پورے نہیں ہیں، نمبرز پورے تو چار دفعہ روز فضل الرحمان صاحب کے در پر کیوں جاتے ہیں؟

Recent Posts

دھونی کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے آئی پی…

1 hour ago

ن لیگی ایم پی اے کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) کچہری میں ہونیوالے جھگڑے میں ملوث پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر…

1 hour ago

سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان واہلہ نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان…

2 hours ago

بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کرکے عوام سے تجاویز بھی مانگ لیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26ویں آئینی ترمیم کا…

2 hours ago

کراچی: ڈیفنس خیابان سحر میں آئل ریفائنری کی پائپ لائن لیک ہوگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ڈیفنس خیابان سحر میں کورنگی سے کیماڑی آئل فیلڈ جانے والی آئل ریفائنری…

2 hours ago

بجلی کی تقسیم کار کمپنی نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)فیسکو نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی ہے۔…

2 hours ago