سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے قومی ٹیم ناکامیوں کی وجہ بتا دی

لندن(قدرت روزنامہ)انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ سسٹم میں خامیوں کی موجودگی تک پاکستان ٹیم ایک یونٹ کی طرح نہیں کھیل سکتی .

کیون پیٹرسن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کے سوشل میڈیا پر دیے گئے بیان پر سوشل میڈیا پر ہی اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھلاڑی صحیح ٹریننگ نہیں کرتے تھے، جیت اور ہار کے حوالے سے زیادہ جذباتی ہوجاتے تھے .

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا میدان سے باہر تسلسل نہیں، اس لیے میدان میں تسلسل کی امید کیسے کی جاسکتی ہے؟

کیون پیٹرسن کے مطابق وہ اس بات سے متفق ہیں کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں ناقابل یقین ٹیلنٹ ہے . انہوں نے مزید کہا کہ ناقص ٹریننگ کے طریقے اور زیادہ جذبات جڑنے کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، اگر یہ کلچر تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹیم بھی کبھی بہتر نہیں ہو سکے گی .

. .

متعلقہ خبریں