بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کرکے عوام سے تجاویز بھی مانگ لیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26ویں آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کرتے ہوئے عوام سے تجاویز بھی مانگ لیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے عدالتی اصلاحات سے متعلق میثاق جمہوریت کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پیپلزپارٹی کی تجاویز پر مبنی ٹویٹ کیا۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے آئینی ترامیم سے متعلق پی پی پی کا مسودہ بھی عوام سے شیئر کردیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم ایک وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی تجویز دیتے ہیں، جس میں تمام وفاقی اکائیوں کی مساوی نمائندگی ہو، وفاقی آئینی عدالت بنیادی حقوق، آئینی تشریح اور وفاقی و بین الصوبائی تنازعات سے متعلق تمام مسائل کو حل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تجویز ہے ججوں کی تقرری کا عمل، جو ججوں کے ذریعے اور ججوں کےلیے ہوتا ہے، ختم کیا جائے، ججوں کی تقرری عدالتی اور پارلیمانی کمیٹیوں کو ضم کر کے، ہم پارلیمنٹ، عدلیہ اور قانونی برادری کو مساوی کردار دینے کے قائل ہیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پییلزپارٹی نے اپنا مسودہ کچھ مہینے قبل حکومت کے ساتھ شیئر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنا مسودہ کچھ ہفتے قبل جے یو آئی کے ساتھ اور حال ہی میں خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں شیئر کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ میں عوام کی جانب سے اس ترمیم کو مزید بہتر بنانے کے لیے جائز اور معنی خیز تجاویز کا خیرمقدم کرتا ہوں،پاکستان پیپلز پارٹی پہلے ہی اس اہم ترمیم پر سیاسی جماعتوں، بار ایسوسی ایشنوں اور سول سوسائٹی سے اپنی وسیع تر ملک گیر مشاورتی مہم کے سلسلے میں رابطے کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے کیلئے اس وقت پاکستان پیپلزپارٹی کے آئینی ترامیم سے متعلق اپوزیشن کی سیاسی جماعت جے یو آئی کے ساتھ مفید مذاکرات جاری ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے ایک مشترکہ مسودہ 26ویں آئینی ترمیم کو پاس کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں کے وسیع تر اتفاق رائے کی بنیاد بن سکتا ہے۔

Recent Posts

دھونی کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے آئی پی…

2 hours ago

ن لیگی ایم پی اے کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) کچہری میں ہونیوالے جھگڑے میں ملوث پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر…

2 hours ago

سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان واہلہ نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان…

3 hours ago

کراچی: ڈیفنس خیابان سحر میں آئل ریفائنری کی پائپ لائن لیک ہوگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ڈیفنس خیابان سحر میں کورنگی سے کیماڑی آئل فیلڈ جانے والی آئل ریفائنری…

3 hours ago

بجلی کی تقسیم کار کمپنی نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)فیسکو نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی ہے۔…

3 hours ago

قومی ٹیم کی عبرتناک شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم اجلاس طلب کرلیا

لاہور(قدرت روزنامہ )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں افسوسناک شکست کے…

3 hours ago