عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے بڑے بڑے طاقتورملکوں کوکنگال کردیا

لندن(قدرت روزنامہ) عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 3 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی ،اطلاعات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 3 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔جس کی وجہ سے بڑے بڑے معاشی طور پرطاقتور ملک بھی اس وقت سخت مشکلات سے دوچار ہیں ، اب تو مبصرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے ان ملکوں کا ستیا ناس کرکے رکھ دیا ہے

برطانوی خبرایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 85 ڈالرفی بیرل ہوگئی ہے، یہ اکتوبر 2018 کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی ایک فیصد اضافے کے بعد 82 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کے باعث خام تیل کی طلب میں اضافے کی وجہ سے تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات ہیں جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے بھی گیس اور کوئلے کے بجائے تیل اور ڈیزل استعمال کرنے کے باعث خام تیل کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے۔

Recent Posts

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

10 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

19 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

32 mins ago

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی ڈراما سیریل نور جہاں پر تنقید، مداح ناخوش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نور جہاں حال ہی میں ختم ہونے والا بلاک بسٹر پاکستانی ڈراما…

38 mins ago

آئی ایم ایف کی وارننگز کے باوجود حکومت کا بجلی بلز میں 487 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا منصوبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی بلز میں 487 ارب روپے کی…

48 mins ago

کیا لگژری الیکٹرک گاڑیاں پاکستان پہنچ چکی ہیں، ان کی خصوصیات اور قیمتیں کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماسٹر چانگان آج 20 ستمبر 2024 کو دیپال ایس یو وی ایس…

1 hour ago