سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان واہلہ نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان واہلہ نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹریشنل عثمان واہلہ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے اور دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔
ٹویٹر صارف نے وہاب ریاض کے اسامہ میر کے این او سی پر وضاحت کی کہ وہاب ریاض کا موقف ہے کہ اسامہ میر نے انہیں اور عثمان واہلہ سے رابطے کی کوشش کی لیکن عثمان واہلہ نے ہم دونوں کو کوئی جواب نہ دیا ٹویٹ کی جس پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے ٹویٹر صارف کو جواب دیا۔عثمان واہلہ کا کہنا تھا کہ اسامہ میر سے میری بات ہوئی ہے اور تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں، وہاب ریاض نے یکطرفہ موقف پیش کیا، جو بقیہ باتیں ہوئی ہیں انکو بھی عزت و احترام کے ناطے رد کرتا ہوں۔عثمان واہلہ کا کہنا تھا کہ کہنے کو بہت کچھ ہے لیکن ابھی اسکا جواب دونگا جس کے بارے میں بات ہو رہی ہے۔بعدازاں، عثمان واہلہ کے جواب پر ردعمل دیتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ اسکرین شاٹس اور ای میل جھوٹ نہیں بولتی، کیا میں اب واقعی ریکارڈ پیش کروں؟ ، اگر کوئی اب بھی تردید کرے گا تو ثبوت پیش کروں گا، جو ٹھیک اسٹوری ہے وہ جلد بتاؤں گا۔

Recent Posts

دھونی کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے آئی پی…

44 mins ago

ن لیگی ایم پی اے کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) کچہری میں ہونیوالے جھگڑے میں ملوث پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر…

48 mins ago

بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کرکے عوام سے تجاویز بھی مانگ لیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26ویں آئینی ترمیم کا…

1 hour ago

کراچی: ڈیفنس خیابان سحر میں آئل ریفائنری کی پائپ لائن لیک ہوگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ڈیفنس خیابان سحر میں کورنگی سے کیماڑی آئل فیلڈ جانے والی آئل ریفائنری…

1 hour ago

بجلی کی تقسیم کار کمپنی نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)فیسکو نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی ہے۔…

1 hour ago

قومی ٹیم کی عبرتناک شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم اجلاس طلب کرلیا

لاہور(قدرت روزنامہ )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں افسوسناک شکست کے…

2 hours ago