اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 15 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ہفتہ کے روز شارجہ میں کھیلے جانے والے ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا ویمنز کے 116 رنز کا ہدف 17.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے جارجیا پلمر نے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس سے قبل سری لنکا ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔
سری لنکا کی طرف سے کپتان چماری اتاپتو 35 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ نیوزی کی لی کیسپیرک اور ایملیا کیر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
جارجیا پلمر کو شاندار 53 رنز اسکور کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، ایمیلیا کیر نے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…