خاتون کو موٹر سائیکل پر لفٹ دینے سے پہلے سوچ لیں، ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عموماً ایسا ہوتے دیکھا گیا ہے کہ مرد موٹر سائیکل پر لفٹ مانگتے بھی ہیں انہیں لفٹ دے بھی دی جاتی ہے لیکن خواتین کو کبھی لفٹ مانگتے دیکھا گیا نا وہ کبھی مانگتی ہیں۔ انتہائی سنگین صورتحال درپیش نا ہو لیکن وقت بدل رہا ہے اور لوگوں میں بھی بدلاؤ دیکھا جا رہا ہے۔
کراچی کے علاقے کورنگی میں خاتون نے ایک موٹر سائیکل سوار سے لفٹ مانگی اور موٹر سائکل سوار نے لفٹ تو دے دی لیکن لفٹ لینے والی خاتون کے بیک میں 2 موٹر سائکلوں پر 3 سوار تیار کھڑے تھے جنہوں نے موٹر سائیکل کا تعاقب کیا اور موقع ملتے ہی واردات کر ڈالی۔
واقعہ کے بعد شہری نے مقدمہ اندراج کے لیے عوامی کالونی تھانے میں درخواست جمع کرادی ہے۔ متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ کورنگی میں واقع سنگر چورنگی پر خاتون نے روک کر لفٹ مانگی، نقاب پوش مسلح ملزمہ کے بیک اپ پر 2 موٹرسائیکل سوار 3 ملزمان تھے، کورنگی نمبر 5 ماڈل پارک کے پاس ملزمہ کو موٹرسائیکل سے اترنے کا کہا، ملزمہ موٹر سائیکل سے اتری اور ہینڈ بیگ سے اسلحہ نکال کر میرے سینے پر رکھ لیا۔
متاثرہ شہری کے مطابق ملزمہ نے نقدی رقم اور موبائل فون لوٹا اور موٹر سائیکل سوار ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوگئی، اس حوالے سے عدالت میں ایک درخواست دے دی ہے امید ہے کہ میری رقم اور موبائل فون مل جائیں گے۔

Recent Posts

ایس سی او کانفرنس کے موقع پر پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان سازش ہے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا…

14 mins ago

لاہور میں پارکنگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور (ایم سی ایل) نے صوبائی دارالحکومت میں پارکنگ مافیا…

24 mins ago

بلوچستان ’دکی کول مائنز ‘ پر حملے کی ایف آئی آر درج، دہشتگردوں کا ڈٹ کا مقابلہ کرینگے، سرفراز بگٹی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں ’دکی کول مائنز‘ پر دہشتگرد حملے کی ایف آئی آر…

29 mins ago

جنسی زیادتی کے لیے اغوا کیے گئے 29 لڑکے بازیاب، 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور پولیس نے پنجاب کے مختلف شہروں سے مبینہ طور پر اغوا…

37 mins ago

آئینی ترمیم میں ساتھ دینے والے غیرحکومتی اراکین کو 50 کروڑ کی آفر ، پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئینی ترمیم میں ساتھ دینے والے غیرحکومتی اراکین کو 50 کروڑ کی…

1 hour ago

ایس سی او اجلاس، سفارتکاروں کو ڈپلومیٹک انکلیو میں رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دفتر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران…

1 hour ago