اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں ’دکی کول مائنز‘ پر دہشتگرد حملے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کےخلاف درج کر لی گئی ہے جب کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دہشتگردوں کا بھرپورمقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ہفتہ کے روز ’دکی کول مائنز ‘ پر حملے کی ایف آئی آر سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی ہے جس میں مقدمہ فرد نمبر 16/24 میں قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ادھر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنی کابینہ کے وزرا کے ہمراہ سول اسپتال میں دکی حملے میں زخمی ہونے والے مزدورں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات تشویشناک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے دکی کول مائن پر ایک بار پھر سوفٹ ٹارگٹ چنا اور معصوم اور نہتے مزدروں کو شہید کیا، سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ 30 ہزار سے زیادہ مزدور کول مائنز میں کام کررہے ہیں، ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جہاں دہشتگردی کے واقعات پر غور کیا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے استعفیٰ سے اگر دہشتگردی کے واقعات میں کمی ہوتی ہے، تو میں ضرور استعفیٰ دوں گا۔ مجھے صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ بنایا ہے اگر اراکین چاہیں گے تو میں ضرور استعفیٰ دوں گا۔
صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کی ہدایت کردی ہے، محکمہ صحت نے بہتری کے لیے قابل افسران کو تعینات کیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگردی کی خلاف بحیثیت قوم جنگ لڑنی ہوگی۔ ریاست کے لیے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرنا مشکل نہیں۔ڈی سی پنجگور پر حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی پلان کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔جی 4 موبائل سروسز بند ہونے سے دہشتگروں کے رابطے ختم ہوں گے، اسی طرح تربت میں کامیاب آپریشن میں 26 ہزار کلو دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…