لاہور(قدرت روزنامہ)لاہورہائیکورٹ نےخواجہ سراوں کو پولیس میں بھرتی نہ کرنے کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ۔درخواست میں عوامی نوعیت کااہم معاملہ اٹھایا گیا ہے۔تحریری حکم پنجاب حکومت،چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب جواب جمع کرائیں۔سرکاری وکیل فریقین کے جواب جمع کرانے کے عمل کو یقینی بنائیں۔ ہائیکورٹ نے معاملے کی اہمیت کے پیش نظر دو سینئر وکلا ک اور جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر کوعدالتی معاون مقرر کر دیا ۔
لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر مظہر الہی اور افضل علی ساہی ایڈوکیٹس کو عدالتی معاون مقرر کیا۔ جی سی یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیا ت کے چئیرپرسن ڈاکٹر نعیم بھی عدالتی معاون مقرر ۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ خواجہ سراوں کو پولیس میں بھرتی نہ کرنا امتیازی سلوک ہے۔قانون کے مطابق خواجہ سراوں کی بھرتی کے احکامات جاری کئے جائیں۔ واضح رہے کہ خواجہ سرا عاشی نے پولیس بھرتیوں کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے کیس کی آئندہ سماعت یکم نومبر کو ہوگی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…
آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…
اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…
پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…