ملتان(قدرت روزنامہ)شجاع آباد کےعلاقےسکندرآباد میں نویں جماعت کی طالبہ سے جنسی زیادتی کا شکارہوگئی .
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ایف آئی آر کے متن کے مطابق طاہر نامی اوباش شخص اسلحہ کے زور پر نویں جماعت کی طالبہ کو ویرانے میں لے گیا اور جنسی زیاتی کا نشانہ بنا ڈالا .
لڑکی کے شور شرابے پر اہل علاقہ جمع ہوگئے اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا . پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی ثابت ہو گئی ہے .
ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر دیا گیا . دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی ماریے جا رہے ہیں
. .