پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کا احتجاج ملتوی کرنا عمران خان سے ملاقات سے مشروط کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والا احتجاج منسوخ کرنا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طویل مشاورت کے بعد ختم ہو گیا، اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کی۔پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ دوران اجلاس پارٹی کے بعض اراکین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے باعث احتجاج ملتوی کرنے کی تجویز دی جبکہ شہباز گل اور خالد خورشید سمیت دیگر اراکین نے احتجاج ملتوی کرنے کی مخالفت کی۔

کور کمیٹی اراکین کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی حکومت کی سوچی سمجھی سازش ہے۔پی ٹی آئی کور کمیٹی نے 15 اکتوبر کا احتجاج ملتوی کرنا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی صحت بارے پریشانی لاحق ہے۔

کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 14 اکتوبر تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی صورت میں احتجاج ملتوی کر دیں گے،ڈاکٹر، وکیل یا کسی بھی پارٹی رہنما کی بانی سے ملاقات کرا دی گئی تو احتجاج ملتوی کر دیا جائے گا، ملاقات نہ کرائی گئی تو 15 اکتوبر کو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی اسلام آباد میں احتجاج کی ہمت نہیں کریگی: طلال چودھری

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر طلال چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان…

11 mins ago

ایس سی او سمٹ؛ روس اور قازقستان کے وفود پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے سلسلے میں روس اور قازقستان کے وفود…

13 mins ago

چین کے سابق نائب وزیراعظم کا انتقال، وزیراعظم کا اظہار افسوس

بیجنگ(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے سابق نائب وزیراعظم ووبانگ گو کے…

23 mins ago

عمران خان پاکستان میں سیاست نہیں صیہونی مفادات کے تحفظ کیلیے کام کررہے ہیں، شرجیل انعام

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران ، اسرائیل…

36 mins ago

شادی میں ہوائی فائرنگ کیلئے جیب سے پستول نکالنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )راولپنڈی کے علاقے چوہڑ چوک میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کی…

40 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا…

51 mins ago