محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس؛وکٹ کیپر سرفراز احمد کو سکواڈ سے ریلیز کردیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں وکٹ کیپر سرفراز احمد کو سکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔

سما ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت سلیکشن کمیٹی اور مینٹورز کا خصوصی اجلاس ہوا،سلیکشن کمیٹی اور مینٹورز کا اجلاس 2گھنٹےتک جاری رہا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مینٹورز سے علیحدہ میٹنگ کی،محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کے اراکین اور مینٹورز کے ساتھ مشترکہ ملاقات کی،طویل اجلاس میں ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور فٹنس کا تفصیلی جائزہ لیاگیا، سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں متوقع تبدیلیوں سے چیئرمین پی سی بی کو آگاہ کیا،اجلاس میں کھلاڑیوں کے فٹنس عمل کو بھی رواں سیزیز کے ختم ہونے تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیاگیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پچز کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر سرفراز احمد کو سکواڈ سے ریلیز کردیا گیا،سرفراز احمد کوچ اور کپتان کیلئے پہلی ترجیح میں شامل نہیں،کوچ اور کپتان کی پہلی ترجیح میں محمد رضوان شامل ہیں،ضرورت پڑنے پر حسیب اللہ کو ملتان طلب کیا جاسکتا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی اسلام آباد میں احتجاج کی ہمت نہیں کریگی: طلال چودھری

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر طلال چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان…

10 mins ago

ایس سی او سمٹ؛ روس اور قازقستان کے وفود پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے سلسلے میں روس اور قازقستان کے وفود…

12 mins ago

چین کے سابق نائب وزیراعظم کا انتقال، وزیراعظم کا اظہار افسوس

بیجنگ(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے سابق نائب وزیراعظم ووبانگ گو کے…

22 mins ago

عمران خان پاکستان میں سیاست نہیں صیہونی مفادات کے تحفظ کیلیے کام کررہے ہیں، شرجیل انعام

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران ، اسرائیل…

35 mins ago

شادی میں ہوائی فائرنگ کیلئے جیب سے پستول نکالنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )راولپنڈی کے علاقے چوہڑ چوک میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کی…

39 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا…

50 mins ago