عمران خان پاکستان میں سیاست نہیں صیہونی مفادات کے تحفظ کیلیے کام کررہے ہیں، شرجیل انعام


کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران ، اسرائیل گٹھ جوڑ ایس سی او کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کے لیے سرگرداں ہے۔
شرجیل انعام میمن نے بیان میں کہا کہ عمران خان پاکستان میں سیاست نہیں بلکہ صیہونی مفادات کے تحفظ کے لئے کام کر رہے ہیں۔ عمران خان کے تل ابیب کے ساتھ روابط ملک دشمن قوتوں کی جانب سے ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی مربوط کوششوں کا حصہ ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ پاکستان کے قومی مفادات پر سمجھوتا ہے۔
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں بھی عمران خان پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کے لئے چینی صدر کے دورے کو سبوتاژ کرنے کی سازش کا حصہ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی قیادت بیرونی ملک دشمن ایجنڈوں پر عمل پیرا ہے۔ پاکستان کی سلامتی و خودمختاری پر ملک دشمن مفادات کو ترجیح دیتی ہے۔ پی ٹی آئی کا تھنک ٹینک اس وقت تل ابیب میں بیٹھا ہوا ہے اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ پی ٹی آئی کے اہم پالیسی مشیر اسرائیل میں بیٹھے ہیں جو پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔

Recent Posts

مسابا گپتا اور اداکار ستیہ دیپ مشرا کے گھر بیٹی کی پیدائش

ممبئی(قدرت روزنامہ)معروف فیشن ڈیزائنر مسابا گپتا اور اداکار ستیہ دیپ مشرا کے یہاں بیٹی کی…

18 mins ago

مجوزہ آئینی ترامیم پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیا ہے، تحفظات بھی دور کرینگے، احسن اقبال

کراچی(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے…

49 mins ago

پاکستان اور امریکی بحریہ کی مشترکہ مشقیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بحریہ عرب میں پاک اور امریکی بحریہ کی مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا…

1 hour ago

انگلینڈ کیخلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان سکواڈ کا اعلان، بابر، نسیم اور شاہین ڈراپ

لاہور (قدرت روزنامہ )انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے پاکستان سکواڈ کا اعلان…

1 hour ago

بانی پی ٹی آئی سیاست نہیں، صیہونی مفادات کے تحفظ کیلئے کام کر رہے ہیں: شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران…

1 hour ago

کسی ملک کی فوج کو ختم کردیا تو ان ممالک کے حالات ہم نے دیکھے ہیں: مصطفی کمال

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفی ٰ کمال کا کہنا ہے کہ ملک…

1 hour ago