بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان بھی بابر اعظم کے معترف ایسی بات کہہ دی جان کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شاندار اننگز کی تعریف کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’بابر اعظم ایک شاندار کھلاڑی ہیں، میں تو تصور کررہا ہوں اگر یہ لڑکا انضمام الحق، یونس خان ، محمد یوسف کے ساتھ کھیل رہا ہوتا۔یاد رہے کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری ون ڈے
انٹرنیشنل میں ریکارڈ ساز اننگز کھیلیں، ایجنسٹن میں کھیلے جانے والے سیریز کے آخری میچ میں بابر اعظم نے اپنا معیار دکھاتے ہوئے 139 گیندوں پر 158 کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی۔ان کی اس میراتھون اننگز میں 14 چوکوں کے ساتھ ساتھ 4 بلند و بالا چھکے بھی شامل تھے۔بابر اعظم نے اننگز کے دوران پہلے امام الحق کے ساتھ 92 اور پھر محمد رضوان کے ساتھ 179 رنز جوڑے۔اس اننگز میں بابر اعظم نے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے جہاں وہ بطور کپتان کسی بھی پاکستانی کی ون ڈے میں سب سے بڑی اننگز کھیلی۔بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون میچ میں سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کا ریکارڈ برابر کیا۔بابر اعظم 38 سال بعد انگلینڈ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں۔ بابر اعظم سے قبل 1983 میں عمران خان نے لیڈز میں سنچری بنائی تھی۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کی قیادت میں عمران خان کی رہائی کیلیے تحریک کا آغاز ہوچکا، خیبرپختونخوا حکومت

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان…

3 hours ago

باجوڑ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں دو افراد جاں بحق

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے تخت بھائی میں جلالہ پُل کے قریب دھماکے…

3 hours ago

وزیراعظم کے دورے میں تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے کے معاملات آگے بڑھے ہیں، عطااللہ تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراطلاعات اور نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز…

3 hours ago

سمجھ نہیں آتی آئی ایم ایف مراعات میں کمی کیلیے حکومت پر زور کیوں نہیں ڈالتا، حافظ نعیم

لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

3 hours ago

یو اے ای نے کراچی اسلام آباد ائیرپورٹس پر ایوی ایشن سیکیورٹی عالمی معیار کے مطابق قرار دیدی

کراچی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر ایوی…

3 hours ago

توہین رسالتؐ و قرآن کے مرتکب کو پھانسی کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سیشن عدالت نے توہین رسالتﷺ، توہین قرآن کے مشہور کیس کا فیصلہ…

4 hours ago