پی ٹی آئی اسلام آباد میں احتجاج کی ہمت نہیں کریگی: طلال چودھری

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر طلال چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف والے اسلام آباد میں احتجاج کا سوچ تو سکتے ہیں لیکن یہ احتجاج کی ہمت نہیں کریں گے۔
میڈیا نمائندو ں سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان تاریخ میں سب سے زیادہ وی آئی پی قیدی ہیں، جیل میں ان کی ملاقاتیں ہو رہی ہیں، ملاقاتوں کے ساتھ انہیں سہولتیں بھی میسر ہیں، وی آئی پی قیدی کو وی آئی پی سہولتیں مل رہی ہیں۔
طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ایس سی او کانفرنس بڑی کانفرنس ہے، 200 وفود پاکستان آرہے ہیں، یہ کانفرنس کسی کی ذات کی نہیں، اس سے ملک کی معیشت اور مستقبل جڑا ہے۔
ملک کو یرغمال نہیں بننے دیں گے، وزیر دفاع کا پی ٹی آئی کے 15 اکتوبر کے احتجاج کے اعلان پر ردعمل
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے ایس سی او کانفرنس کو بہانا بنا رہے ہیں، یہ بہانا بنا کر ایس سی او پر حملہ آور ہونا چاہتے ہیں، احتجاج کی کال ریاست کو بلیک میل کرنے کیلئے ہے، یہ سوچ تو سکتے ہیں احتجاج کا لیکن احتجاج کرنے کی ہمت نہیں کریں گے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے جا رہا ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے 200 وفود شرکت کریں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے اور اس حوالے سے ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ اگر 14 تاریخ تک بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات نہ کروائی گئی تو 15 کو ہر صورت ڈی چوک پر احتجاج ہو گا۔

Recent Posts

چینی آئی پی پیز پاکستان میں بڑے سرمایہ کار ہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چین توانائی کے شعبے…

3 mins ago

مسابا گپتا اور اداکار ستیہ دیپ مشرا کے گھر بیٹی کی پیدائش

ممبئی(قدرت روزنامہ)معروف فیشن ڈیزائنر مسابا گپتا اور اداکار ستیہ دیپ مشرا کے یہاں بیٹی کی…

21 mins ago

مجوزہ آئینی ترامیم پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیا ہے، تحفظات بھی دور کرینگے، احسن اقبال

کراچی(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے…

52 mins ago

پاکستان اور امریکی بحریہ کی مشترکہ مشقیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بحریہ عرب میں پاک اور امریکی بحریہ کی مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا…

1 hour ago

انگلینڈ کیخلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان سکواڈ کا اعلان، بابر، نسیم اور شاہین ڈراپ

لاہور (قدرت روزنامہ )انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے پاکستان سکواڈ کا اعلان…

1 hour ago

بانی پی ٹی آئی سیاست نہیں، صیہونی مفادات کے تحفظ کیلئے کام کر رہے ہیں: شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران…

1 hour ago