کسی ملک کی فوج کو ختم کردیا تو ان ممالک کے حالات ہم نے دیکھے ہیں: مصطفی کمال

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفی ٰ کمال کا کہنا ہے کہ ملک ہے تو ہماری سیاست ہے، جمہوریت ہے، کسی ملک کی فوج کو ختم کردیا تو ان ممالک کے حالات ہم نے دیکھے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کیا ہے، سیاست سے اختلاف نہیں، احتجاج سیاست کا حصہ ہے لیکن ہماری سیاست اور شکایات ملک کے وقار اور سالمیت سے اوپر نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا معاشی مسئلہ کسی سے چھپا ہوا نہیں ہے، حکومت اور ریاستی ادارے معاشی حالات بہتر بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کے احتجاج کا اعلان ملک کے مفاد میں نہیں۔
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کے لئے پاکستان ہی آخری امید ہے، پی ٹی آئی پر اینٹی سٹیٹ ہونے کا الزام لگتاہے، 15 اکتوبرکواحتجاج کی کال سے اس الزام کوتقویت ملتی ہے، پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کی طرح عمل کرنا چاہئے ورنہ وہ اکیلے رہ جائیں گے، ان کے جو لوگ باہر ہیں انہیں سمجھائیں اس طرح کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے لوگوں کو کہہ رہے ہیں کہ نارمل سیاست کریں، پی ٹی آئی ایک مقبول جماعت ہے اس میں دو رائے نہیں، تحریک انصاف سے کہتا ہوں اپنی احتجاج کی کال واپس لیں، ہماری پی ٹی آئی سے کوئی لڑائی نہیں ،ہم دروازہ کسی کے لئے بند نہیں کرتے۔

Recent Posts

ایک سیاسی جماعت ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، نائب وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی…

21 mins ago

جسٹس دراب پٹیل کے تجربے نے ثابت کیا آئینی عدالت پاکستان کی ضرورت تھی، بلاول بھٹو

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

32 mins ago

مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی سے رابطہ، 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی…

42 mins ago

لاہور؛ نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا ملزم سیکیورٹی گارڈ گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) گلبرگ کے علاقے میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کرنے والا…

49 mins ago

حکومت کو ہر صورت بجلی کے بلوں میں کمی لانا ہو گی، امیرجماعت اسلامی

لاہور(قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کے ساتھ ہونے والے…

59 mins ago

ذیلی کمیٹی کا اجلاس، آئینی ترامیم کے مسودوں پر اتفاق رائے کی کوشش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے اجلاس میں حکومت سمیت…

1 hour ago