حکومت نے اپنی ناکامیوں اور نااہلیوں کا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا ہے، احسن اقبال

(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپنی ناکامیوں اور نااہلیوں کا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا ہے . تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکٹری احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے صوبائی تنظیموں کو مہنگائی پر عوامی احتجاج اور ریلیز کی ہدایت کر دی ہے .

احسن اقبال نے کہا ہے کہ سوموار کو اپوزیشن جماعتوں سے مل کر قومی اسمبلی میں احتجاج کیا جائے گا، حکومت نے اپنی ناکامیوں اور نااہلیوں کا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا ہے . پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکٹری احسن اقبال نے مزید کہا ہے کہ بجلی، پیٹرول اور ڈیزل میں ہوش ربا اضافہ فی الفور واپس لیا جائے اس سے عوام پر مہنگائی کا بدترین طوفان نازل ہو گا . . .

متعلقہ خبریں