بانی پی ٹی آئی سیاست نہیں، صیہونی مفادات کے تحفظ کیلئے کام کر رہے ہیں: شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سیاست نہیں بلکہ صیہونی مفادات کے تحفظ کیلئے کام کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب سے روابط ملک دشمن قوتوں کی ایس سی او کو سبوتاژکرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ پاکستان کے قومی مفادات پر سمجھوتا ہے، بانی پی ٹی آئی چینی صدر کا دورہ سبوتاژکرنے کی سازش کا حصہ رہے ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کا تھنک ٹینک تل ابیب میں بیٹھا ہوا ہے، پی ٹی آئی کو تل ابیب سے پالیسیاں، ہدایات اور حمایت مل رہی ہے، بین الاقوامی لابنگ کیلئے تل ابیب میں پی ٹی آئی کے ہینڈلر متحرک ہیں، پی ٹی آئی قیادت ملک دشمن ایجنڈوں پر عمل پیرا ہے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سلامتی و خودمختاری پرملک دشمن مفادات کو ترجیح دیتی ہے، پاکستانی نژاد صادق خان کے مقابلے میں زیک گولڈ سمتھ کی توثیق بانی پی ٹی آئی اسرائیل گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے۔

Recent Posts

ایک سیاسی جماعت ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، نائب وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی…

17 mins ago

جسٹس دراب پٹیل کے تجربے نے ثابت کیا آئینی عدالت پاکستان کی ضرورت تھی، بلاول بھٹو

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

29 mins ago

مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی سے رابطہ، 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی…

38 mins ago

لاہور؛ نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا ملزم سیکیورٹی گارڈ گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) گلبرگ کے علاقے میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کرنے والا…

46 mins ago

حکومت کو ہر صورت بجلی کے بلوں میں کمی لانا ہو گی، امیرجماعت اسلامی

لاہور(قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کے ساتھ ہونے والے…

56 mins ago

ذیلی کمیٹی کا اجلاس، آئینی ترامیم کے مسودوں پر اتفاق رائے کی کوشش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے اجلاس میں حکومت سمیت…

1 hour ago