انگلینڈ کیخلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان سکواڈ کا اعلان، بابر، نسیم اور شاہین ڈراپ

لاہور (قدرت روزنامہ )انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے پاکستان سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچوں کے لئے اپنے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جو بالترتیب 15 اور 24 اکتوبر کو ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
دوسرے ٹیسٹ سے بابر اعظم، فاسٹ بولر نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کردیا گیا، سکواڈ میں کپتان شان مسعود ، سعود شکیل ، عبداللہ شفیق ، عامر جمال شامل ہیں۔
اس کے علاوہ حسیب اللہ ،کامران غلام ، مہران ممتاز ، میر حمزہ ، محمد علی بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔
16 رکنی سکواڈ کا محمد ہریرہ ، محمد رضوان ، نعمان علی ، صائم ایوب ، ساجد خان، زاہد محمود اور سلمان علی آغا بھی حصہ ہیں۔انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے سرفراز احمد کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بھی ملتان میں ہی 15 اکتوبر سے کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Recent Posts

ایک سیاسی جماعت ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، نائب وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی…

18 mins ago

جسٹس دراب پٹیل کے تجربے نے ثابت کیا آئینی عدالت پاکستان کی ضرورت تھی، بلاول بھٹو

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

29 mins ago

مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی سے رابطہ، 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی…

39 mins ago

لاہور؛ نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا ملزم سیکیورٹی گارڈ گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) گلبرگ کے علاقے میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کرنے والا…

46 mins ago

حکومت کو ہر صورت بجلی کے بلوں میں کمی لانا ہو گی، امیرجماعت اسلامی

لاہور(قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کے ساتھ ہونے والے…

57 mins ago

ذیلی کمیٹی کا اجلاس، آئینی ترامیم کے مسودوں پر اتفاق رائے کی کوشش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے اجلاس میں حکومت سمیت…

1 hour ago