اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے اجلاس میں حکومت سمیت دیگر جماعتوں کے مسودوں پر اتفاق رائے کی کوشش کی اور رپورٹ خصوصی کمیٹی میں پیش کرے گی۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ان کے گھر میں ہوا جہاں مجوزہ آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کے لیے مختلف مسودوں پر غور کیا گیا۔
حکومت نے آئینی ترامیم کے حوالے سے کوششیں تیز کر دی ہیں اور اسی سلسلے میں پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کی غیر رسمی ذیلی کمیٹی کا مختصر اجلاس ہوا، جہاں حکومتی مسودے کے علاوہ جمیعت علمائے اسلام اور پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے مسودوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں مسودوں کے اختلافی پوائنٹس پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ کل اپنی رپورٹ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی میں پیش کرے گی۔
خیال رہے کہ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس پی پی پی رہنما خورشید شاہ کی زیر صدارت پیر کو سہ پہر ساڑھے تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں مجوزہ آئینی ترامیم کے مسودوں پر ذیلی کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…
کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…
زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…