لاہور؛ نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا ملزم سیکیورٹی گارڈ گرفتار


لاہور(قدرت روزنامہ) گلبرگ کے علاقے میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم سیکیورٹی گارڈ گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق نجی کالج میں سیکورٹی گارڈ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس کی خبر وائرل ہونے کے بعد پولیس فوری حرکت میں آئی۔
ترجمان کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی، واقعے کے فوری بعد ملزم سیکیورٹی گارڈ روپوش ہوگیا تھا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے متلعقہ پولیس کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی ایکسپرٹ کو منسلک کیا اور ملزم کو لاہور سے باہردوسرے شہر سے حراست میں لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے متعدد چھاپوں کے بعد ملزم کو پکڑ لیا گیا، ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی اور خاندان کی تلاش اور قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق زیادتی کے گھناؤنے مجرم جب تک پکڑے نہ جائیں سکون سے نہیں بیٹھتے، زیادتی کے افسوسناک واقعات پر پنجاب حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

Recent Posts

یہ آئینی ترمیم نہیں، پی سی او ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہم اسے آئینی…

1 min ago

ایک سیاسی جماعت ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، اسحاق ڈار کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی…

10 mins ago

جو کام پی ٹی آئی کرتی ہے وہ گورنر پنجاب نے شروع کردیئے،عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان پر ردعمل میں…

14 mins ago

مولانا فضل الرحمان نےپی ٹی آئی سے 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے…

21 mins ago

شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا، اننیا پانڈے کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نےاپنے بچپن کے دوست آریان خان کے…

26 mins ago

ایس سی او کانفرنس کی میزبان صرف حکومت نہیں بلکہ ہر پاکستانی ہے، ناصر حسین شاہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کی…

31 mins ago