لاہور(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد شہباز شریف نے حالیہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کو منی بجٹ کا تسلسل قرار دے دیا ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب 138 روپے فی لٹر پٹرول کی قیمت ہوگی تو عوام کیسے جیئیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ جب پٹرول کی قیمت بڑھتی ہے تو پھر ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے ایسے حالات میں غریب آدمی کہاں جائے گا وہ اپنے گھر کا خرچ کیسے چلائے گا ۔
شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ جب مہنگائی اور قیمتیں بڑھیں تو پھر وزیراعظم کرپٹ ہوتا ہے اس کو استعفیٰ دے دینا چاہئے تو اب عمران خان اپنی ہی بات پر عمل کریں ۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے استعفےسے ہی قوم کو سکون مل سکتا ہے روز روز کی بڑھتی مہنگائی سے بہتر ہے کہ عمران خان عوام کی جان چھوڑ دیں ۔ انتہائی رعائتی نمبر دینے کے باوجود عمران خان قوم کی خدمت کرنے میں ناکام ہوچکا ہے ۔ اب قوم کو سمجھ آگئی ہے کہ مہنگائی کی بنیادی وجہ عمران نیازی ہیں ٰ۔
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…