ایس سی او کانفرنس کی میزبان صرف حکومت نہیں بلکہ ہر پاکستانی ہے، ناصر حسین شاہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی کانفرنس کو ملک اور قوم کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اجلاس کی میزبان صرف حکمران جماعت نہیں بلکہ ہر پاکستانی ہے اور ہمیں مہذب قوم جیسا برتاؤ کرنا چاہیے۔
صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے موقع پر سیاسی جماعتوں کے لیے پیغام میں کہا کہ ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی ملک اور قوم کے لیے اعزاز ہے، سربراہی اجلاس کے موقع پر ہمیں سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی وقار کا سوچنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں اہم ممالک کی قیادت شامل ہوگی، ہمیں مہذب قوم جیسا برتاؤ کرنا چاہیے، کانفرنس کے موقع پر سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیمیں جلسے جلوس کرنے سے اجتناب کریں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملکی وقار اور ترقی کی خاطر اپنا سیاسی احتجاج کانفرنس کے بعد تک مؤخر کرے، ملکی وقار کی خاطر کچھ دن کےلیے خاموش بیٹھنے سے ان کی سیاست ختم نہیں ہوجائے گی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایس سی او کانفرنس کی میزبان صرف حکمراں جماعت نہیں، ہر پاکستانی ہے، ہمیں ایک متحد اور باوقار قوم کے طور پر اپنے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

Recent Posts

پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی کی دلکش تصویریں وائرل، مداحوں کے دل جیت لیے

لاس اینجلس(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اکثر اپنی ذاتی زندگی کے…

3 mins ago

چینی وزیراعظم کے دورے میں گوادرایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ سمیت اہم معاہدوں کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی نے چین کے وزیراعظم لی کیانگ…

10 mins ago

ایس سی او سمٹ پاکستان کیلیے گیم چینجر ثابت ہوگی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایس سی او…

22 mins ago

رام چرن کی نئی فلم ‘گیم چینجر’ کی ریلیز کی تاریخ آگئی

ممبئی(قدرت رونامہ)تلگو فلموں کے سپر اسٹار رام چرن کی سیاسی ایکشن فلم ‘گیم چینجر’ کی…

26 mins ago

نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کا اعلان کب ہوگا؟ عرفان صدیقی نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کےرہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ…

28 mins ago

کوئی بھی جمہوریت پسند آئینی پیکیج سے اختلاف نہیں کرسکتا، احسن اقبال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کوئی بھی جمہوریت…

1 hour ago