شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا، اننیا پانڈے کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نےاپنے بچپن کے دوست آریان خان کے حوالے سےکہا ہے کہ آریان اکثر انہیں دھمکایا کرتے تھے کہ اگر وہ ان کے کہنے پر کام نہیں کریں گی تو وہ ان کے وِلاگز آن لائن لیک کر دیں گے۔

اننیا پانڈے نےحال ہی میں اپنی سائبر تھرلر فلم سی ٹی آر ایل کی پروموشن کے دوران بچپن کی یادوں اور اپنے وِلاگنگ کے شوق کے حوالے سے دلچسپ انکشافات کیے۔ اننیا نے بتایا کہ وہ شروع سے ہی وِلاگنگ کا شوق رکھتی تھیں اور ہر دن کی تفصیلات ریکارڈ کیا کرتی تھیں، مگر ان ویڈیوز کو کبھی آن لائن پوسٹ نہیں کیا۔
اننیا نے بتایا، “میں اپنی روزمرہ کی زندگی کی ویڈیوز ریکارڈ کیا کرتی تھی، اور آریان ہمیں دھمکی دیتے تھے کہ اگر ہم ان کے کام نہ کریں تو وہ یہ ویڈیوز لیک کر دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اکثر میک اپ ویڈیوز بنایا کرتی تھیں، اور آج بھی جب وہ تیار ہو رہی ہوتی ہیں تو آئینے کے سامنے خود سے بات کرنے لگتی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ماضی میں اننیا نے ایک شو میں یہ بھی تسلیم کیا تھا کہ انہیں آریان خان پر بچپن میں کرش تھا، لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کرش کبھی آگے کیوں نہیں بڑھ سکا۔

Recent Posts

پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی کی دلکش تصویریں وائرل، مداحوں کے دل جیت لیے

لاس اینجلس(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اکثر اپنی ذاتی زندگی کے…

3 mins ago

چینی وزیراعظم کے دورے میں گوادرایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ سمیت اہم معاہدوں کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی نے چین کے وزیراعظم لی کیانگ…

10 mins ago

ایس سی او سمٹ پاکستان کیلیے گیم چینجر ثابت ہوگی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایس سی او…

22 mins ago

رام چرن کی نئی فلم ‘گیم چینجر’ کی ریلیز کی تاریخ آگئی

ممبئی(قدرت رونامہ)تلگو فلموں کے سپر اسٹار رام چرن کی سیاسی ایکشن فلم ‘گیم چینجر’ کی…

26 mins ago

نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کا اعلان کب ہوگا؟ عرفان صدیقی نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کےرہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ…

29 mins ago

کوئی بھی جمہوریت پسند آئینی پیکیج سے اختلاف نہیں کرسکتا، احسن اقبال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کوئی بھی جمہوریت…

1 hour ago